ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این پی آر سروے ٹالا جائے، اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کا وزیراعظم نریندر مودی کو خط

این پی آر سروے ٹالا جائے، اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کا وزیراعظم نریندر مودی کو خط

Sat, 21 Mar 2020 10:27:05    S.O. News Service

بھونیشور،21؍ مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے کورونا وائرس بحران کے سبب مردم شماری سے متعلق سرگرمیوں اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) سروے ملتوی کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے-پٹنائک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے-پٹنائک کے مطابق، اس وقت ریاستی انتظامیہ سے منسلک پوری مشینری کورونا وائرس سے جنگ میں مصروف ہے-ایسے میں مردم شماری اور این پی آر سے منسلک سروے کی سرگرمیاں شروع ہونے سے فیلڈ ورکرز اور لوگوں کو خطرہ ہو سکتا ہے-پٹنائک نے خط میں لکھا ہے کہ وزارت داخلہ نے مردم شماری 2021 اوراین پی آر کی اپڈیٹنگ ملک بھر میں کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے-ریاستوں کو گھروں کی لسٹنگ، گھر گھر مردم شماری اوراین پی آر اپڈیٹنگ کے پہلے مرحلے کو پورا کرنے کے لئے شیڈول دیا گیا ہے-یہ کام اس سال یکم اپریل اور 30 ستمبر کے درمیان ہونا ہے-پٹنائک نے خط میں لکھاکہ میں مقرر مردم شماری اور متعلقہ سرگرمیوں کو ملک میں ملتوی کرنے کی تجویز دیتا ہوں -اس سلسلے میں جیسی صورتحال آگے بنے اس کے مطابق جائزہ لیا جا سکتا ہے-پٹنائک نے کہا کہ لوگوں کے مفاد میں مرکزی حکومت مجوزہ مردم شماری کا جائزہ لے اور صحیح فیصلہ کرے-


Share: